اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزير خارجہ فیصل مقداد نے داعش کے خلاف کارروائي میں ترکی کی شرکت کو ترک حکام کا بہت بڑا نیرنگ اور فریب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ، دہشت گردوں کا اصلی باپ ہے۔ فیصل مقداد نے ترکی کی پارلیمنٹ کی طرف سے عراق اور شام میں فوجی مداخلت کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھا ہوا کہ کوئي آئے اور اس کا دفاع کرے۔
فیصل مقداد نے کہا کہ ترکی کے وزير اعظم داؤود اوغلو کا داعش کے خلاف کارروائی کرنے کا دعمی ایک بہت بڑا نیرنگ اور مکر و فریب ہے کیونکہ ترکی داعش دہشت گردوں کا علاقہ میں اصلی باپ اور مددگار ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ داعش کی تربیت ترکی کے اندر ہورہی ہے لہذآ داعش کے خلاف کارروائی ترکی کے اندر ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے گذشتہ جمعرات کو ایک قرار داد منظور کی جس کے تحت ترکی فوج داعش کے خلاف ترکی اور عراق کی سرزمین پر کارروائی کرسکتی ہیں۔ عراق اور شام دونوں نے ترکی کے اس فیصلے پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
.......
/169